کونسی چیز محفوظ ہے اور کونسی غیر محفوظ (جسے چرانے پر چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جاسکتا)
راوی: محمد بن معدان بن عیسی , حسن بن اعین , معقل , ابوزبیر , جابر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ سَرَقَتْ فَأُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَاذَتْ بِأُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ کَانَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا فَقُطِعَتْ يَدُهَا
محمد بن معدان بن عیسی، حسن بن اعین، معقل، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ (قبیلہ) بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کر لی۔ پھر وہ عورت ام المومنین حضرت ام سلمہ کے پاس جا کر روپوش ہوگئی (تا کہ وہ سزا سے بچ جائے) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر فاطمہ بنت محمد بھی ایسا کرتی (یعنی خدانخواستہ وہ بھی چوری کا ارتکاب کرتیں) تو ان کا بھی ہاتھ کاٹ ڈالا جاتا آخر کار اس عورت کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔
It was narrated from Dawud bin Abi ‘Asim that Saeed bin Al Musayyab narrated something similar to that. (Sahih)