صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 2020

یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔

راوی: بدل بن محبر , شعبہ , عمرو , ابووائل سے روایت کرتے ہیں ابوموسیٰ اور ابومسعود , عمار

حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يَقُولُ دَخَلَ أَبُو مُوسَی وَأَبُو مَسْعُودٍ عَلَی عَمَّارٍ حَيْثُ بَعَثَهُ عَلِيٌّ إِلَی أَهْلِ الْکُوفَةِ يَسْتَنْفِرُهُمْ فَقَالَا مَا رَأَيْنَاکَ أَتَيْتَ أَمْرًا أَکْرَهَ عِنْدَنَا مِنْ إِسْرَاعِکَ فِي هَذَا الْأَمْرِ مُنْذُ أَسْلَمْتَ فَقَالَ عَمَّارٌ مَا رَأَيْتُ مِنْکُمَا مُنْذُ أَسْلَمْتُمَا أَمْرًا أَکْرَهَ عِنْدِي مِنْ إِبْطَائِکُمَا عَنْ هَذَا الْأَمْرِ وَکَسَاهُمَا حُلَّةً حُلَّةً ثُمَّ رَاحُوا إِلَی الْمَسْجِدِ

بدل بن محبر، شعبہ، عمرو، ابووائل سے روایت کرتے ہیں ابوموسیٰ اور ابومسعود، حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس اس وقت گئے جب کہ حضرت علی نے ان کوفیوں کے پاس فوج جمع کرنے کو بھیجا تھا ان دونوں نے عمار سے کہا کہ جب سےتم مسلمان ہوئے اس وقت ہم نے تمہیں اس کام میں جلدی کرنے سے زیادہ برا کوئی کام کرتے نہیں دیکھا، حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ جب تم دونوں مسلمان ہوئے تھے اس وقت میں نے تمہارے اس کام میں دیر کرنے سے زیادہ برا کوئی کام نہیں دیکھا، ان دونوں کو ایک ایک جوڑا پہنایا، پھر مسجد کی طرف روانہ ہوگئے۔

Narrated Abu Wail:
Abu Musa and Abii Mas'ud went to 'Ammar when 'Ali had sent him to Kufa to exhort them to fight (on 'Ali's side). They said to him, "Since you have become a Muslim, we have never seen you doing a deed more criticizable to us than your haste in this matter." 'Ammar said, "Since you (both) became Muslims, I have never seen you doing a deed more criticizable to me than your keeping away from this matter." Then Abu Mas'ud provided 'Ammar and Abu Musa with two-piece outfits to wear, and one of them went to the mosque (of Kufa).

یہ حدیث شیئر کریں