آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کا نیند کے لئے بستر کیسا تھا ؟
راوی: واصل بن عبدالاعلی , محمد بن فضیل عطاء بن سائب , جناب علی مرتضی
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ وَهُمَا فِي خَمِيلٍ لَهُمَا وَالْخَمِيلُ الْقَطِيفَةُ الْبَيْضَائُ مِنْ الصُّوفِ قَدْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَهَّزَهُمَا بِهَا وَوِسَادَةٍ مَحْشُوَّةٍ إِذْخِرًا وَقِرْبَةٍ
واصل بن عبدالاعلی، محمد بن فضیل عطاء بن سائب، جناب علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے اور فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے ہم دونوں ایک سفید اونی چادر اوڑھے ہوئے تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جہیز میں دی تھی اور ایک تکیہ دیا تھا جس کے اندر اذخر کی گھاس بھری ہوئی اور ایک مشک پانی کیلئے۔
It was narrated from 'Ata' bin Sa'ib from his father, from' Ali that the Messenger of Allah P.B.U.H came to 'Ali and Fatimah, when they were covered with a Khamil belonging to them. And a Khamil is a white velvet made of wool. The Messenger of Allah had given this to them as a wedding gift, along with a pillow stuffed with Idhkhir and a water skin. (Sahih)