تعویز کیسے کیے جائیں
راوی: عبداللہ , قعنبی , مالک , یزید بن خصیفہ , عمر و بن عبداللہ بن کعب , نافع بن جبیر , عثمان بن ابی عاص
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبٍ السُّلَمِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيرٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُثْمَانُ وَبِي وَجَعٌ قَدْ کَادَ يُهْلِکُنِي قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْسَحْهُ بِيَمِينِکَ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَقُلْ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِکَ فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا کَانَ بِي فَلَمْ أَزَلْ آمُرُ بِهِ أَهْلِي وَغَيْرَهُمْ
عبد اللہ، قعنبی، مالک، یزید بن خصیفہ، عمرو بن عبداللہ بن کعب، نافع بن جبیر، عثمان بن ابی عاص سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے عثمان کہتے ہیں کہ مجھے اتنی تکلیف تھی کہ قریب تھا کہ میں ہلاک ہوجاتا فرمایا کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا درد کی جگہ پر اپنا دایاں ہاتھ پھیرو سات مرتبہ اور کہو میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی عزت کی اور اس کی قدرت کی اس شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں، عثمان کہتے ہیں کہ میں نے اسی طرح کیا تو اللہ نے میری تکلیف دور کردی پس اس کے بعد سے میں ہمیشہ اپنے اہل وعیال کو اور غیروں کو اس کا حکم دیتا ہوں۔