سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1043

عمارت تعمیر کرنا؟

راوی: اسماعیل بن موسیٰ , شریک , ابی اسحق , حارثہ بن مضرب

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ أَتَيْنَا خَبَّابًا نَعُودُهُ فَقَالَ لَقَدْ طَالَ سَقْمِي وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُهُ وَقَالَ إِنَّ الْعَبْدَ لَيُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ کُلِّهَا إِلَّا فِي التُّرَابِ أَوْ قَالَ فِي الْبِنَائِ

اسماعیل بن موسیٰ ، شریک، ابی اسحاق ، حارثہ بن مضرب سے روایت ہے ہم خباب کی عیادت کو گئے انہوں نے نے کہا میری بیماری لمبی ہوگئی اور اگر میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا آپ فرماتے تھے کہ موت کی آرزو مت کرو تو میں موت کی آرزو کرتا اور آپ نے فرمایا بندے کو ہر ایک خرچ کرنے میں ثواب ملتا ہے مگر مٹی میں خرچنے کا یا یوں فرمایا کہ عمارت میں خرچنے کا ثواب نہیں ملتا۔

It was narrated that Harithah bin Mudarrib said: "We came to Khabbab to visit him (when he was sick), and he said: 'I have been sick for a long time, and were it not that I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: "Do not wish for death," I would have wished for it.' And he said: "A person will be rewarded for all his spending, except for (what he spends) on dust," or he said, fI on building." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں