اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت اور جہنم سے نجات کے لئے ہر مسلمان کا فدیہ کافر کے ہونے کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عفان بن مسلم ہمام قتادہ , سعید بن جبیر قتادہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عَوْنًا وَسَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّهُمَا شَهِدَا أَبَا بُرْدَةَ يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمُوتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلَّا أَدْخَلَ اللَّهُ مَکَانَهُ النَّارَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا قَالَ فَاسْتَحْلَفَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَحَلَفَ لَهُ قَالَ فَلَمْ يُحَدِّثْنِي سَعِيدٌ أَنَّهُ اسْتَحْلَفَهُ وَلَمْ يُنْکِرْ عَلَی عَوْنٍ قَوْلَهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عفان بن مسلم ہمام قتادہ، سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عون اور سعید بن ابوبردہ کی موجودگی میں ابوبردہ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے یہ حدیث اپنے باپ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بھی مسلمان آدمی فوت ہوتا ہے اس کے بدلے اللہ تعالیٰ یہودی یا نصرانی کو جہنم میں داخل کرتے ہیں پس عمر بن عبدالعزیز نے ابوبردہ کو تین بار اس ذات کی قسم دی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ کیاواقعی اس کے باپ نے یہ حدیث رسول اللہ سے روایت کی ہے تو انہوں نے ان کے سامنے قسم اٹھائی قتادہ نے کہا مجھ سے سعید نے قسم لینے کو بیان نہیں کیا اور نہ یہ انہوں نے عون کے اس قول پہ انکار کیا۔
Abu Burda reported on the authority of his father that Allah's Apostle (may peace be upon him) said: No Muslim would die but Allah would admit in his stead a Jew or a Christian in Hell-Fire. 'Umar b. Abd al-'Aziz took an oath: By One besides Whom there is no god but He, thrice that his father had narrated that to him from Allah's Messenger (may peace be upon him).