سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 521

شگون لینے اور رمل کرنے کا بیان

راوی: محمد بن متوکل , حسن بن علی , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَکِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَلَا صَفَرَ وَلَا هَامَّةَ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ مَا بَالُ الْإِبِلِ تَکُونُ فِي الرَّمْلِ کَأَنَّهَا الظِّبَائُ فَيُخَالِطُهَا الْبَعِيرُ الْأَجْرَبُ فَيُجْرِبُهَا قَالَ فَمَنْ أَعْدَی الْأَوَّلَ قَالَ مَعْمَرٌ قَالَ الزُّهْرِيُّ فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يُورِدَنَّ مُمْرِضٌ عَلَی مُصِحٍّ قَالَ فَرَاجَعَهُ الرَّجُلُ فَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ حَدَّثَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَی وَلَا صَفَرَ وَلَا هَامَةَ قَالَ لَمْ أُحَدِّثْکُمُوهُ قَالَ الزُّهْرِيُّ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَدْ حَدَّثَ بِهِ وَمَا سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ نَسِيَ حَدِيثًا قَطُّ غَيْرَهُ

محمد بن متوکل، حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عدوی کچھ نہیں ہے نہ صفر کچھ ہے اور نہ ہامہ کچھ ہے پس ایک اعرابی کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ پھر ان اونٹوں کو کیا ہوا جو صحرا میں ہرنوں کے مثل پھرتے ہیں پس ان میں اچانک کوئی خارش زدہ اونٹ مل جاتا ہے اور دوسرے اونٹوں کو بھی خارش زدہ کر دیتا ہے؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر پہلے کو یہ مرض کس نے لگایا تھا؟ معمر کہتے ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ مجھ سے ایک شخص نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واسطہ سے بیان کیا کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ کسی مریض اونٹ اور کسی تندرست اونٹ کو ایک گھاٹ پر پانی نہ پلایا جائے ۔ وہ شخص حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس لوٹا اور کہا کہ کیا آپ نے یہ حدیث نہیں بیان کی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عدوی، صفر اور ہامہ کچھ نہیں ہے (اسلام میں ان کا کوئی اعتبار نہیں ہے) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے تو یہ حدیث تم سے بیان نہیں کی۔ ابن شہاب زہری فرماتے ہیں کہ ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حالانکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ حدیث بیان کی تھی اور میں نے نہیں سنا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کبھی کسی حدیث کو بھول گئے ہوں (سوائے اس حدیث کے)۔

یہ حدیث شیئر کریں