سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 524

شگون لینے اور رمل کرنے کا بیان

راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ الصَّالِحُ وَالْفَأْلُ الصَّالِحُ الْکَلِمَةُ الْحَسَنَةُ

مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، انس سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مرض کے متعدی ہونے کا عقیدہ اور بدفالی وبدشگونی کچھ نہیں ہے (غلط ہے) مجھے نیک فال پسند ہے اور نیک فال اچھا کلمہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں