سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 552

ان لوگوں کا بیان جو مال نہ ہونے کی صورت میں عدم استسعاء کے قائل ہیں

راوی: ابراہیم بن موسی , عیسی , عبیداللہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْتَقَ شِرْکًا مِنْ مَمْلُوکٍ لَهُ فَعَلَيْهِ عِتْقُهُ کُلِّهِ إِنْ کَانَ لَهُ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَهُ وَإِنْ لَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ عَتَقَ نَصِيبَهُ

ابراہیم بن موسی، عیسی، عبیداللہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دیا تو اس کے ذمہ پورے غلام کو آزاد کرنا ضروری ہے اگر وہ اتنا مالدار ہو جو غلام کی بقیہ قیمت کے برابر ہو اور اگر اس کے پاس اتنا مال نہیں ہے تو اس کا حصہ آزاد ہو جائے گا۔

Narrated Umar ibn al-Khattab:
Qatadah reported Umar ibn al-Khattab (may Allah be pleased with him) as saying: If anyone gets possession of a relative who is within the prohibited degrees, that person becomes free.

یہ حدیث شیئر کریں