مسجد میں فیصلہ کرنے اور لعان کرنے کا بیان۔ حضرت عمر نے منبر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لعان کیا اور شریح و شعبی نے اور یحیی بن یعمر نے مسجد میں فیصلہ کیا اور مروان نے زید بن ثابت پر منبر کے پاس قسم کھانے کا حکم دیا اور حسن اور زرارہ بن اوفی مسجد کے باہر میدان میں فیصلہ کیا کرتے تھے۔
راوی: یحیی , عبدالرزاق , ابن جریج , ابن شہاب , سہل
حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَهْلٍ أَخِي بَنِي سَاعِدَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَرَأَيْتَ رَجُلًا وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهُ فَتَلَاعَنَا فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا شَاهِدٌ
یحیی ، عبدالرزاق، ابن جریج، ابن شہاب، حضرت سہل سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ انصار میں سے ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ بتائیے اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کے پاس کسی مرد کو پائے تو کیا اس کو قتل کردے؟ پھر دونوں نے مسجد میں لعان کیا اور میں اس وقت موجود تھا۔
Narrated Sahl:
(the brother of Bani Sa'ida) A man from the Ansar came to the Prophet and said, "If a man finds another man sleeping with his wife, should he kill him?" That man and his wife then did Lian in the mosque while I was present.