لوگوں کے مال اور جائیداد کو امام کے فروخت کرنے کا بیان۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نعیم بن نحام کی طرف سے بیع کی ہے۔
راوی: ابن نمیر , محمد بن بشر , اسماعیل , سلمہ بن کہیل , عطاء , جابر
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُ فَبَاعَهُ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ ثُمَّ أَرْسَلَ بِثَمَنِهِ إِلَيْهِ
ابن نمیر، محمد بن بشر، اسماعیل، سلمہ بن کہیل، عطاء، حضرت جابر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خبر ملی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے ایک غلام کو ہدیہ کردیا اس کے پاس اس کے سوا اور کوئی مال نہ تھا، چنانچہ آپ نے اس کو آٹھ سو درہم میں بیچ دیا پھر آپ نے اس کی قیمت اس کے پاس بھجوادی۔
Narrated Jabir:
The Prophet came to know that one of his companions had given the promise of freeing his slave after his death, but as he had no other property than that slave, the Prophet sold that slave for 800 dirhams and sent the price to him.