باب بنو ثقیف اور بنو حنیفہ کے بارے میں
راوی: محمود بن غیلان , ابواحمد , سفیان , عبدالملک بن عمیر , عبدالرحمن بن ابی بکرة , ابوبکر
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْلَمُ وَغِفَارٌ وَمُزَيْنَةُ خَيْرٌ مِنْ تَمِيمٍ وَأَسَدٍ وَغَطَفَانَ وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ فَقَالَ الْقَوْمُ قَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا قَالَ فَهُمْ خَيْرٌ مِنْهُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمود بن غیلان، ابواحمد، سفیان، عبدالملک بن عمیر، عبدالرحمن بن ابی بکرة، حضرت ابوبکر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلم، غفار، اور مزینہ کے لوگ تمیم اسد اور غطفان اور بنو عامر بن صعصعہ کے لوگوں سے بہتر ہیں اور ان کا ذکر کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلند آواز کرتے تھے۔ چنانچہ لوگ کہنے لگے یہ لوگ محروم ہوگئے اور خسارے میں رہ گئے۔ آپ نے فرمایا وہ لوگ ان سے بہتر ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔