جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1927

باب شام اور یمن کی فضیلت کے متعلق

راوی: بشر بن آدم بن ابنہ ازہر سمان , ازہر سمان , ابون عون , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ ابْنُ ابْنَةِ أَزْهَرَ السَّمَّانِ حَدَّثَنِي جَدِّي أَزْهَرُ السَّمَّانُ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِي شَامِنَا اللَّهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِي يَمَنِنَا قَالُوا وَفِي نَجْدِنَا قَالَ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِي شَامِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِي يَمَنِنَا قَالُوا وَفِي نَجْدِنَا قَالَ هُنَاکَ الزَّلَازِلُ وَالْفِتَنُ وَبِهَا أَوْ قَالَ مِنْهَا يَخْرُجُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَوْنٍ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

بشر بن آدم بن ابنہ ازہر سمان، ازہر سمان، ابون عون، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ یا اللہ ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما۔ لوگوں نے عرض کیا اور ہمارے نجد میں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مرتبہ بھی شام اور یمن ہی کے لئے برکت کی دعا کی لوگوں نے دوبارہ عرض کیا تو آپ نے فرمایا وہاں زلزلے اور فتنے ہیں اور وہاں سے شیطان کا سینگ (یعنی اس کے مددگار) نکلے گا۔ یہ حدیث اس سند یعنی ابن عون کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ اور سالم بن عبداللہ کی روایت سے بھی منقول ہے وہ اپنے والد سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) narrated: Allah’s Messenger prayed, “O Allah, bless us in our Syria. O Allah, bless us in our Yemen.” They (the sahabah) said, “And in our Najd.” He then prayed, “O Allah, bless us in our Syria, and bless us in our Yemen.” They said, “And in our Najd.” He said, “There will e earthquakes and dissensions and with it”-or, he said, “in it will arise the horn of the devil.”

[Ahmed 5994, Bukhari 1037]

یہ حدیث شیئر کریں