سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1155

حشر کا بیان ۔

راوی: ہشام بن عمار , محمد بن صباح , عبدالعزیز بن ابی حازم , عبیداللہ بن مقسم , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِهِ وَأَرَضِيهِ بِيَدِهِ وَقَبَضَ يَدَهُ فَجَعَلَ يَقْبِضُهَا وَيَبْسُطُهَا ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْجَبَّارُ أَنَا الْمَلِکُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ أَيْنَ الْمُتَکَبِّرُونَ قَالَ وَيَتَمَايَلُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ حَتَّی نَظَرْتُ إِلَی الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّکُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْئٍ مِنْهُ حَتَّی إِنِّي لَأَقُولُ أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ہشام بن عمار، محمد بن صباح، عبدالعزیز بن ابی حازم، عبیداللہ بن مقسم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے فرماتے تھے پروردگار آسمانوں اور زمین کو اپنے ہاتھ میں لے لے گا اور آپ نے مٹھی بند کرلی پھر کھولی پھر بند کی پھر کہے گا میں جبار ہوں میں بادشاہ ہوں کہاں ہیں دوسرے جبار دوسرے متکبر جو اپنے آپ کو جبارسمجھتے تھے اور یہ فرما کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جھکتے تھے اور دائیں اور بائیں طرف یہاں تک کہ میں نے منبر کو دیکھا وہ نیچے سے ہلتا تھا میں کہتا تھا شاید آپ کو وہ لے کر گر پڑے گا۔

It was narrated that Abdullah bin Umar said: I 'the Messenger of Allah P.B.U.H the pulpit: 'The Compeller' (Al-Jabbar) will seize His heavens and His earths in His Hand' – he clenched his hand and started to open and" close it – 'Then He will say: I am The compeller, I am the King, Where are the tyrants? Where are the arrogants?" And the Messenger of Allah P.B.U.H was leaning to his right and his left, until I could see the pulpit shaking at the bottom, and I thought that it would fall alongwith the Messenger of Allah P.B.U.H." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں