اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
راوی: ابو معمر , عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج , عبدالوارث , شیبان , اعمش , شقیق , ابن مسعود
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ الْمِنْقَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَرَأَ هَيْتَ لَکَ فَقَالَ شَقِيقٌ إِنَّا نَقْرَؤُهَا هِئْتُ لَکَ يَعْنِي فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَقْرَؤُهَا کَمَا عُلِّمْتُ أَحَبُّ إِلَيَّ
ابومعمر، عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج، عبدالوارث، شیبان، اعمش، شقیق کہتے ہیں کہ ابن مسعود نے"هَيْتَ لَکَ"۔ پڑھا۔شقیق کہنے لگے کہ ہم تو اسے"هِئْتُ لَکَ" پڑھتے ہیں ابن مسعود نے فرمایا کہ میں تو اسے اس طرح پڑھتا ہوں۔ جیسا کہ مجھے سکھلایا گیا ہے وہ ہی مجھے زیادہ پسند ہے۔