حشر کا بیان ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن مسہر , داؤد , شعبی , مسروق , ام المومنین عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ فَأَيْنَ تَکُونُ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ قَالَ عَلَی الصِّرَاطِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، داؤد، شعبی، مسروق، ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا یہ آیت جو ہے جس دن زمین اور آسمان بدلے جائینگے تو لوگ اس دن کہاں ہونگے؟ آپ نے فرمایا پل صراط پر ہونگے اور زمین کا دلنا یہ ہوگا کہ ٹیلے پہاڑ گڑھے صاف ہو کر سب برابر ہو جائے گا اور آسمان کا دلنا یہ ہوگا کہ سورج قریب آجائیگا گرمی کی شدت ہوگی اللہ رحم کرے۔
It was narrated that 'Aishah said: "I asked the Messenger af Allah p.b.u.h: On the Day when the earth will changed to another earth an so will be the heavens. – where will the people be on that Day?' He said: 'On the Sirat (the Bridge across Hell·fire).''' (Sahih)