حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کا حال۔
راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , ابی اسحق , عمرو بن میمون , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ فَقَالَ أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَکُونُوا رُبُعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ قُلْنَا بَلَی قَالَ أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَکُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ قُلْنَا نَعَمْ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَکُونُوا نِصْفَ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَذَلِکَ أَنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ وَمَا أَنْتُمْ فِي أَهْلِ الشِّرْکِ إِلَّا کَالشَّعَرَةِ الْبَيْضَائِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَسْوَدِ أَوْ کَالشَّعَرَةِ السَّوْدَائِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَحْمَرِ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابی اسحاق ، عمرو بن میمون، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک ڈیرے میں تھے آپ نے فرمایا تم اس سے خوش نہیں ہوتے کہ جنت والوں کی چوتھائی تم لوگ ہوگے؟ ہم نے عرض کیا کیوں نہیں۔ آپ نے فرمایا تم اس سے خوش نہیں ہو کہ جنت والوں کی تہائی تم لوگ ہو؟ ہم نے کہا جی ہاں آپ نے فرمایا قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے مجھے امید ہے کہ جنت والوں کا نصف تم لوگ ہو گے اور نصف میں باقی اور سب امتیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جنت میں وہی روحیں جائیں گی جو مسلمان ہیں اور تمہارا شمار مشرکوں میں ایسا ہے جیسے ایک سفید کالے بیل کی کھال میں ہو یا ایک کالا بال لال بیل کی کھال میں ہو۔
It was narrated that 'Abdullah bin Masud said: "We were with the Messenger of Allah p.b.u.h , and he said: 'Will it not . 'I pease you to be one quarter of the people of Paradise?' We said: He said: 'Will it not please you to be one third of the people of Paradise?' We said: 'Yes: He :'By the One in Whose Hand is my soul,I hope that you will be haIf of the people of Paradise. For no one will enter Paradise but a Muslim soul, and among the people of polytheism you are like a white hair on the hide of a black bull, or like a black hair on the hide of a red bull.": (Sahih)