سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1206

دوزخ کا بیان ۔

راوی: محمد بن بشار , ابن ابی عدی , شعبہ , سلیمان , مجاہد , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ وَلَوْ أَنَّ قَطْرَةً مِنْ الزَّقُّومِ قَطَرَتْ فِي الْأَرْضِ لَأَفْسَدَتْ عَلَی أَهْلِ الدُّنْيَا مَعِيشَتَهُمْ فَکَيْفَ بِمَنْ لَيْسَ لَهُ طَعَامٌ غَيْرُهُ

محمد بن بشار، ابن ابی عدی، شعبہ، سلیمان، مجاہد، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت پڑھی (يٰ اَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِھ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ) 3۔ ال عمران : 102) اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیساحق اس سے ڈرنے کا ہے اور مت مرو مگر مسلمان رہ کر اور فرمایا کہ اگر ایک قطرہ زقوم (دوزخیوں کی خوراک) کا زمین پر ٹپک آئے تو ساری دنیا والوں کی زندگی خراب کر دے پھر ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جن کے پاس سوائے اس کے اور کوئی کھانا نہ ہوگا۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah p.b.u.h recited: "0 you who believe! Have fear of Allah as is His due, and die not except as Muslims. (Then he said): 'If a drop of Zaqqum were to be dropped on the earth, it would ruin the livelihood of the people of this world, so how about those who have no food other than it (i.e, Zaqqum)?'" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں