جنت کا بیان ۔
راوی: ابوعمر ضریر , عبدالرحمن بن عثمان , محمد بن عمرو , ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاکِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ سَنَةٍ لَا يَقْطَعُهَا وَاقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ وَظِلٍّ مَمْدُودٍ وَمَائٍ مَسْکُوبٍ
ابوعمر ضریر، عبدالرحمن بن عثمان ، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایک درخت ہے اس کے سایہ میں (گھوڑے کا) سوار سو برس تک چلتا رہے گا اور درخت تمام نہ ہوگا اتنا بڑا ہے اور تم اگر چاہتے ہو تو یہ آیت پڑھو (وَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ 30 وَّمَا ءٍ مَّسْكُوْبٍ 31 ) 56۔ الواقعہ : 30) یعنی جنت میں لمبا اور دراز سایہ ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "In Paradise there is a tree under whose shade a is rider could travel for one hundred years and never leave it." "Recite, if you wish: And in shade long-extended.