سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1218

جنت کا بیان ۔

راوی: ہشام بن خالد ازرق , ابومروان دمشقی , خالد بن یزید بن ابی مالک , خالد بن معدان , ابوامامہ

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ أَبُو مَرْوَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ إِلَّا زَوَّجَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً ثِنْتَيْنِ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ وَسَبْعِينَ مِنْ مِيرَاثِهِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ مَا مِنْهُنَّ وَاحِدَةٌ إِلَّا وَلَهَا قُبُلٌ شَهِيٌّ وَلَهُ ذَکَرٌ لَا يَنْثَنِي قَالَ هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ مِنْ مِيرَاثِهِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ يَعْنِي رِجَالًا دَخَلُوا النَّارَ فَوَرِثَ أَهْلُ الْجَنَّةِ نِسَائَهُمْ کَمَا وُرِثَتْ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ

ہشام بن خالد ازرق، ابومروان دمشقی، خالد بن یزید بن ابی مالک، خالد بن معدان، حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا اس کو ستر پر دو، یعنی بہتر بیویاں نکاح میں کر دے گا تو دو بڑی آنکھ والی حوروں میں سے عنایت فرما دے گا اور ستر بیویاں جن کا وہ وارث ہوگا دوزخ والوں میں سے، ان میں سے ہر ایک بیوی کی شرمگاہ نہایت خوبصورت ہوگی اور اس کا ذکر ایسا ہوگا جو کبھی نہ جھکے گا۔ ہشام بن خالد نے کہا دوزخ والوں میں سے وہ مرد مراد ہیں جو دوزخ میں جائیں گے اور اہل جنت ان کی عورتوں کے وارث ہو جائیں گے۔ جیسے فرعون کی بیوی اس کے وارث بھی اہل جنت ہو جائیں گے کیونکہ وہ مومنہ تھی۔

It was narrated from Abu Umâmah that the Messenger of Allâh P.B.U.H said: “There is no one whom Allah will admit to Paraidise but Allah will marry him seventy-two wives, two from and seventy from his inheritence from the people of of whom will have desirable front passages and he have a male member that never becomes flaccid (i.e., soft and limp).": (Da'if) Hisham bin Khalid said: "From his inheritance from the people of Hell" means: "Men who enter Hell, and the people of Paradise will inherit their wives, just as the wife of Pharaoh will be inherited."

یہ حدیث شیئر کریں