سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 663

منقش اور ریشم کی سلائی والے کپڑوں کی اجازت

راوی: مسدد , عیسیٰ بن یونس , مغیرہ بن زیاد , عبداللہ , ابوعمرو اسماء بنت ابوبکر جو اسماء بنت ابوبکر کے آزادہ کردہ غلام تھے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَبُو عُمَرَ مَوْلَی أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي السُّوقِ اشْتَرَی ثَوْبًا شَأْمِيًّا فَرَأَی فِيهِ خَيْطًا أَحْمَرَ فَرَدَّهُ فَأَتَيْتُ أَسْمَائَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهَا فَقَالَتْ يَا جَارِيَةُ نَاوِلِينِي جُبَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجَتْ جُبَّةَ طَيَالِسَةٍ مَکْفُوفَةَ الْجَيْبِ وَالْکُمَّيْنِ وَالْفَرْجَيْنِ بِالدِّيبَاجِ

مسدد، عیسیٰ بن یونس، مغیرہ بن زیاد، عبد اللہ ابوعمرو جو حضرت اسماء بنت ابوبکر کے آزاد کردہ غلام تھے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بازار میں دیکھا کہ انہوں شامی کپڑا خریدا تو اس میں دیکھا کہ سرخ دھاگا ہے تو اسے واپس کردیا۔ پس میں حضرت اسماء کے پاس آیا اور اس کا ان سے تذکرہ کیا وہ اپنی باندی سے کہنے لگیں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک لا کر دو تو اس نے ایک طیالسی کپڑے کا جبہ نکالا جس کے گریبان اور دونوں آستینوں میں ریشم لگا ہوا تھا اور اس کے آگے پیچھے کی طرف بھی ریشم تھا۔

Narrated Asma:
Abdullah AbuUmar, client of Asma', daughter of AbuBakr, said: I saw Ibn Umar buying a Syrian garment in the market. When he saw that it had red warp, he returned it. I then came to Asma' and mentioned it to her. She said: Bring me, slave-girl, the mantle of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). She brought out a mantle of a course ornamented cloth, with its collar, sleeves, front, and back were hemmed with brocade.

یہ حدیث شیئر کریں