سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 673

زرد رنگ میں رنگے ہوئے کپڑے کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , قعنبی , عبدالعزیز , ابن محمد , زید ابن اسلم , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَسْلَمَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَصْبُغُ لِحْيَتَهُ بِالصُّفْرَةِ حَتَّی تَمْتَلِئَ ثِيَابُهُ مِنْ الصُّفْرَةِ فَقِيلَ لَهُ لِمَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا وَلَمْ يَکُنْ شَيْئٌ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْهَا وَقَدْ کَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ کُلَّهَا حَتَّی عِمَامَتَهُ

عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، عبدالعزیز، ابن محمد، زید ابن اسلم سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی داڑھی کو زرد رنگ کرتے تھے، حتی کہ ان کے کپڑے بھی زرد ہوتے تھے تو ان سے کہا گیا کہ آپ زرد رنگ سے کیوں رنگتے ہو؟ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے رنگا کرتے تھے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس سے زیادہ کوئی رنگ پسند نہیں تھا اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اپنے کپڑوں بھی رنگا کرتے تھے سارے کے سارے یہاں تک کہ اپنا عمامہ بھی

Narrated Abdullah ibn Umar:
Zayd ibn Aslam said: Ibn Umar used to dye his beard with yellow colour so much so that his clothes were filled (dyed) with yellowness. He was asked: Why do you dye with yellow colour? He replied: I saw the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) dyeing with yellow colour, and nothing was dearer to him than it. He would dye all his clothes with it, even his turban.

یہ حدیث شیئر کریں