سرخ رنگ کا بیان
راوی: محمد بن علاء , ابواسامہ , ولید , ابن کثیر , محمد بن عمر بن عطاء ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْوَلِيدِ يَعْنِي ابْنَ کَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَرَأَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَوَاحِلِنَا وَعَلَی إِبِلِنَا أَکْسِيَةً فِيهَا خُيُوطُ عِهْنٍ حُمْرٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أَرَی هَذِهِ الْحُمْرَةَ قَدْ عَلَتْکُمْ فَقُمْنَا سِرَاعًا لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی نَفَرَ بَعْضُ إِبِلِنَا فَأَخَذْنَا الْأَکْسِيَةَ فَنَزَعْنَاهَا عَنْهَا
محمد بن علاء، ابواسامہ، ولید، ابن کثیر، محمد بن عمرو بن عطاء ،رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے کجاووں اور اونٹوں پر دیکھا کہ سرخ اون کی سلایوں والے پالان ہیں اور کپڑے ہیں پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں یہ سرخی تو نہیں دیکھ رہا تم پر یہ غالب آگئی ہے پس ہم لوگ تیزی سے کھڑے ہو گئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی وجہ سے حتی کے ہمارے بعض اونٹ بھاگ کھڑے ہوئے پس ہم نے وہ کپڑے لے کر اپنے اونٹوں سے ہٹا لیے۔
Narrated Rafi' ibn Khadij:
We went out with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) on a journey, and we had on our saddles and camels garments consisting of red warp of wool. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Do I not see that red colour has dominated you. We then got up quickly on account of this saying of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and some of our camels ran away. We then took the garments and withdrew them.