تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کا بیان
راوی: نفیلی , زہیر موسیٰ بن عقبہ , سالم بن عبداللہ , اپنے والد عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَائَ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ إِنَّ أَحَدَ جَانِبَيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِنِّي لَأَتَعَاهَدُ ذَلِکَ مِنْهُ قَالَ لَسْتَ مِمَّنْ يَفْعَلُهُ خُيَلَائَ
نفیلی، زہیر، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبد اللہ اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے ازار کو تکبر کرتے ہوئے لٹکایا (ٹخنوں سے نیچے) اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے (نظر رحمت سے) نہیں دیکھیں گے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا بیشک میرا ایک طرف تہبند ڈھیلا رہتا ہے۔ الاّ یہ کہ میں اسے باندھ لوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو اسے غرور وتکبر کی وجہ سے کرتے ہیں۔