سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1397

زدر رنگ سے خضاب کرنا

راوی: محمد بن عبدالاعلی , معتمر , قاسم بن حسان , عمہ عبدالرحمن بن حرملة , عبداللہ بن مسعود

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ الرُّکَيْنَ يُحَدِّثُ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَکْرَهُ عَشْرَ خِصَالٍ الصُّفْرَةَ يَعْنِي الْخَلُوقَ وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ وَجَرَّ الْإِزَارِ وَالتَّخَتُّمَ بِالذَّهَبِ وَالضَّرْبَ بِالْکِعَابِ وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ مَحَلِّهَا وَالرُّقَی إِلَّا بِالْمُعَوِّذَاتِ وَتَعْلِيقَ التَّمَائِمِ وَعَزْلَ الْمَائِ بِغَيْرِ مَحَلِّهِ وَإِفْسَادَ الصَّبِيِّ غَيْرَ مُحَرِّمِهِ

محمد بن عبدالاعلی، معتمر، قاسم بن حسان، عمہ عبدالرحمن بن حرملة، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس باتوں کو برا خیال فرماتے تھے ایک تو خلوق سے زردی لگانے کو دوسرے بڑھاپے کا رنگ بدلنے کو تیسرے ٹخنے کے نیچے تہہ بند لٹکانے کو۔ چوتھے سونے کی انگوٹھی پہننے کو پانچویں شطرنج کھیلنے کو چھٹی بے موقع خوبصورتی کے اظہار کو (یعنی عورت کا غیر محرم کے سامنے اپنے حسن و جمال کے اظہار کو) اور ساتویں منتر پڑھنے کو علاوہ معوذات کے (یعنی قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَق اور قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس کے علاوہ دم کرنے کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برا سمجھتے تھے) آٹھویں تعویذ لٹکانے کو نویں نطفہ کو بے جگہ بہانے کو (جیسے کہ مشت سے منی نکالنے یا کسی دوسری طرح نطفہ ضائع کرنے کو) دسویں لڑکے کو بگاڑنے کو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان باتوں کو حرام نہیں کرتے تھے۔

It was narrated from Abu Al-Husain Al-Haitham bin Shufayy (Abu Al-Aswad said: Shufayy) that he said: “A friend of mine who was called Abu ‘Amir, from Al-Ma’afir, and I went out to pray in Jerusalem. Their preacher was a man from (the tribe of) Azd who was called Abu Raihanah, one of the Companions.” Abu Al- said: “My companion reached the Masjid before I did, then I caught up with him, and sat beside him. He said: ‘Have you heard the preaching of Abu Raibanah?’ I said: ‘No.’ He said: ‘I heard him say ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade ten things: Filing (the teeth), tattoos, plucking (hair), for two men to lie under one cover with no barrier between them, for two women to lie under one cover with no barrier between them, for a man to add more than four fingers’ width of silk to the bottom of his garment like the foreigners (Persians), or to wear more than four fingers’ width of silk on his shoulders like the foreigners (Persians), (and he forbade) plundering, riding (while sitting on) on leopard skins and wearing rings
— except for rulers.” (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں