خواتین کا خضاب کرنا
راوی: عمرو بن منصور , معلی بن اسد , مطیع بن میمون , صفیة بنت عصمة , عائشہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَهَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِکِتَابٍ فَقَبَضَ يَدَهُ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَدَدْتُ يَدِي إِلَيْکَ بِکِتَابٍ فَلَمْ تَأْخُذْهُ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَدْرِ أَيَدُ امْرَأَةٍ هِيَ أَوْ رَجُلٍ قَالَتْ بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ قَالَ لَوْ کُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَکِ بِالْحِنَّائِ
عمرو بن منصور، معلی بن اسد، مطیع بن میمون، صفیہ بنت عصمة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے اپنا ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب پھیلایا ایک کتاب دینے کے لئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا (مبارک) ہاتھ کھینچ لیا اس خاتون نے عرض کیا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتاب دی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کتاب نہ لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ کو علم نہیں کہ ہاتھ عورت کا ہے یا مرد کا؟ اس عورت نے کہا عورت ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورت ہو تو اپنا ہاتھ مہندی سے رنگ لیتی۔ (یعنی ہاتھوں کو مہندی لگاتی)۔
It was narrated from Saeed bin Al-Musayyab that Muawiyah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade giving a false impression.” (Sahih)