جسم گدوانے والیوں کا بیان اور راویوں کا اختلاف اور راویوں کے اختلاف کا بیان
راوی: حمید بن مسعدة , یزید بن زریع , ابن عون , شعبی , حارث
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْحَارِثِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَهُ وَشَاهِدَهُ وَکَاتِبَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ قَالَ إِلَّا مِنْ دَائٍ فَقَالَ نَعَمْ وَالْحَالُّ وَالْمُحَلَّلُ لَهُ وَمَانِعُ الصَّدَقَةِ وَکَانَ يَنْهَی عَنْ النَّوْحِ وَلَمْ يَقُلْ لَعَنَ
حمید بن مسعدة، یزید بن زریع، ابن عون، شعبی، حارث سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی سود کھانے والے پر اور کھلانے والے پر اور سود کے گواہ پر اور سود لکھنے والے پر اور گودنے والی پر اور گدوانے والی پر اور ایک آدمی نے کہا کہ اگر مرض کی وجہ سے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خیر اور حلالہ کرنے والے پر اور جس کے واسطے حلالہ کیا جائے اور صدقہ خیرات روکنے والے پر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منع فرماتے تھے نوحہ سے لیکن لعنت نہیں فرمائی۔
It was narrated that Ibn Masud said: “I heard the
Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم cursing Al-Mutanammisat, women who have there teeth separated, and women who have tattoos done, those who ‘change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.” (Sahih)