جسم گدوانے والیوں کا بیان اور راویوں کا اختلاف اور راویوں کے اختلاف کا بیان
راوی: اسحق بن ابراہیم , جریر , عمارة , ابوزرعة , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ فَقَالَ أَنْشُدُکُمْ بِاللَّهِ هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْکُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَا سَمِعْتُهُ قَالَ فَمَا سَمِعْتَهُ قُلْتُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَا تَشِمْنَ وَلَا تَسْتَوْشِمْنَ
اسحاق بن ابراہیم، جریر، عمارة، ابوزرعة، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ حضرت عمر کی خدمت میں ایک عورت پیش ہوئی جو کہ (جسم) گودا کرتی تھی۔ انہوں نے فرمایا میں تم کو قسم دیتا ہوں اللہ کی تم میں سے کسی نے سنا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سلسلہ میں۔ میں اٹھا اور کہا اے امیر المومنین میں نے سنا ہے انہوں نے فرمایا کیا سنا ہے؟ میں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ نہ گودو نہ گدواؤ۔
It was narrated that ‘Abdullah said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم j say: ‘May Allah curse Al-Mutanammisat Women who have tattoos done and Women who have their teeth separated, those who change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.” (Sahih)