عورت اپنی زینت کے کن اعضاء کو کھلا رکھ سکتی ہے؟
راوی: یعقوب بن کعب الانطاکی , موئمل بن فضل الحرانی , الولید , السعید بن بشیر , قتادہ , خالد , یعقوب بن دریک , عائشہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ کَعْبٍ الْأَنْطَاکِيُّ وَمُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خَالِدٍ قَالَ يَعْقُوبُ ابْنُ دُرَيْکٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أَبِي بَکْرٍ دَخَلَتْ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهَا ثِيَابٌ رِقَاقٌ فَأَعْرَضَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ يَا أَسْمَائُ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا بَلَغَتْ الْمَحِيضَ لَمْ تَصْلُحْ أَنْ يُرَی مِنْهَا إِلَّا هَذَا وَهَذَا وَأَشَارَ إِلَی وَجْهِهِ وَکَفَّيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا مُرْسَلٌ خَالِدُ بْنُ دُرَيْکٍ لَمْ يُدْرِکْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
یعقوب بن کعب الانطاکی، موئمل بن فضل الحرانی، الولید، السعید بن بشیر، قتادہ، خالد، یعقوب بن دریک، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت اسماء بنت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (عائشہ کی بہن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں تو ان کے اوپر باریک کپڑے تھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا۔ اور فرمایا کہ اے اسماء جب عورت حیض کی عمر کو پہنچ جائے (بالغ ہو جائے) تو اس کے لئے درست نہیں ہے کہ اس کے جسم سے سوائے اس کے اور سوائے اس کے دکھائی دے اور اشارہ فرمایا ان کے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں کی طرف (کہ بالغ عورت صرف چہرہ اور دونوں ہتھیلیاں تو کھول سکتی ہے اس کے علاوہ پورا جسم چھپانا ضروری ہے) امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ روایت خالد بن دریک کی مرسلات میں سے ہے کیونکہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا زمانہ نہیں پایا۔ (دور حاضر میں علماء نے چہرہ کھولنا بھی ناجائز قرار دیا ہے بسبب فتنہ کے)۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
Asma, daughter of AbuBakr, entered upon the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) wearing thin clothes. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) turned his attention from her. He said: O Asma', when a woman reaches the age of menstruation, it does not suit her that she displays her parts of body except this and this, and he pointed to her face and hands.