سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 716

اللہ تعالیٰ کا فرمان غیر اولی الایة کا بیان

راوی: محمد بن عبید , محمد بن ثور , معمر , الزہری , ہشام بن عروة , عروة , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ يَدْخُلُ عَلَی أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُخَنَّثٌ فَکَانُوا يَعُدُّونَهُ مِنْ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَهُوَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ وَهُوَ يَنْعَتُ امْرَأَةً فَقَالَ إِنَّهَا إِذَا أَقْبَلَتْ أَقْبَلَتْ بِأَرْبَعٍ وَإِذَا أَدْبَرَتْ أَدْبَرَتْ بِثَمَانٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أَرَی هَذَا يَعْلَمُ مَا هَاهُنَا لَا يَدْخُلَنَّ عَلَيْکُنَّ هَذَا فَحَجَبُوهُ

محمد بن عبید، محمد بن ثور، معمر، الزہری، ہشام بن عروہ، عروة، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے پاس ایک محنث (ہیجڑا) آیا کرتا تھا۔ (اس کے آنے پر کوئی اس سے پردہ نہیں کرتا تھا) پس وہ ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن اسے غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ میں شمار کرتی تھیں ایک روز حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور وہ مخنث بھی بعض ازواج کے پاس موجود تھا اور ایک عورت کی صفات بیان کر رہا تھا۔ اور کہہ رہا تھا کہ جب وہ سامنے آتی ہے تو چار (سلوٹوں) کے ساتھ آتی ہے (موٹی اتنی کہ چلتے وقت پیٹ میں چار سلوٹیں پڑتی ہیں) اور جب پیٹھ پھر کر جاتی ہیں تو آٹھ سلوٹیں) ہوتی ہیں جن کے ساتھ جاتی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا کہ ارے میرا خیال ہے کہ یہ بھی عورتوں کی باتیں جانتا ہے یہ ہرگز تمہارے پاس نہ داخل ہو اس سے پردہ کرو۔ (معلوم ہوا کہ مخنث غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ میں داخل نہیں ہے)

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
A mukhannath (eunuch) used to enter upon the wives of Prophet (peace_be_upon_him). They (the people) counted him among those who were free of physical needs. One day the Prophet (peace_be_upon_him) entered upon us when he was with one of his wives, and was describing the qualities of a woman, saying: When she comes forward, she comes forward with four (folds in her stomach), and when she goes backward, she goes backward with eight (folds in her stomach). The Prophet (peace_be_upon_him) said: Do I not see that this (man) knows what here lies. Then they (the wives) observed veil from him.

یہ حدیث شیئر کریں