سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 718

اللہ تعالیٰ کا فرمان غیر اولی الایة کا بیان

راوی: محمود بن خالد , عمر , الاوزاعی ,

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ إِذَنْ يَمُوتُ مِنْ الْجُوعِ فَأَذِنَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِي کُلِّ جُمْعَةٍ مَرَّتَيْنِ فَيَسْأَلُ ثُمَّ يَرْجِعُ

محمود بن خالد، عمر، الاوزاعی یہی قصہ مروی ہے اس اضافہ کے ساتھ کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا کہ اس طرح تو وہ بھوک سے مرجائے گا۔ پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اجازت دی اس بات کی کہ ہر جمعہ میں (مراد ہفتہ بھر میں) دو مرتبہ شہر میں آکر کھانا مانگے پھر واپس لوٹ جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں