مومن عورتوں کو نظریں نیچی رکھنے کا حکم دینے والے فرمان الہی کا بیان
راوی: محمد بن علاء , ابن المبارک , یونس , زہری , نہبان مولا ام سلمہ ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي نَبْهَانُ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ مَيْمُونَةُ فَأَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ وَذَلِکَ بَعْدَ أَنْ أُمِرْنَا بِالْحِجَابِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجِبَا مِنْهُ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ أَعْمَی لَا يُبْصِرُنَا وَلَا يَعْرِفُنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَعَمْيَاوَانِ أَنْتُمَا أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا لِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاصَّةً أَلَا تَرَی إِلَی اعْتِدَادِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ قَدْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ اعْتَدِّي عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَی تَضَعِينَ ثِيَابَکِ عِنْدَهُ
محمد بن علاء، ابن المبارک، یونس، زہری، نہبان مولیٰ ام سلمہ، ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھی اور آپ کے پاس حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (بھی) تھیں۔ سامنے سے حضرت عبداللہ بن ام مکتوم (جو نابینا تھے) تشریف لائے اور یہ واقعہ پردہ کا حکم دیئے جانے کے بعد کا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان سے تم دونوں پردہ کرو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا یہ نابینا نہیں ہیں؟ ہمیں نہیں دیکھتے اور نہ ہمیں پہچانتے ہیں؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم دونوں بھی اندھی ہو انہیں نہیں دیکھتی ہو (معلوم ہوا کہ جہاں مرد کو عورت پر نظر نہیں ڈالنی چاہے وہیں پر عورت کے لے بھی جائز نہیں کہ مرد کو دیکھے بلا ضرورت لیکن کسی ضرورت سے بازار ہسپتال وغیرہ جانا پڑے تو دوسری بات ہے )
Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin:
I was with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) while Maymunah was with him. Then Ibn Umm Maktum came. This happened when we were ordered to observe veil (purdah). The Prophet (peace_be_upon_him) said: Observe veil from him. We asked: Apostle of Allah! is he not blind? He can neither see us nor recognise us. The Prophet (peace_be_upon_him) said: Are both of you blind? Do you not see him? AbuDawud said: This was peculiar to the wives of the Prophet (peace_be_upon_him). Do you not see that Fatimah daughter of Qays passed her waiting period with Ibn Umm Maktum. The Prophet (peace_be_upon_him) said to Fatimah daughter of Qays: Pass your waiting period with Ibn Umm Maktum, for he is a blind man. You can put off your clothes with him.