مومن عورتوں کو نظریں نیچی رکھنے کا حکم دینے والے فرمان الہی کا بیان
راوی: زہیر بن حرب , وکیع داؤد بن سوار المزنی , عمرو بن شعیب , اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا زَوَّجَ أَحَدُکُمْ خَادِمَهُ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَی مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّکْبَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَصَوَابُهُ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ الْمُزَنِيُّ الصَّيْرَفِيُّ وَهِمَ فِيهِ وَکِيعٌ
زہیر بن حرب، وکیع داؤد بن سوار المزنی، عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنی باندی کا نکاح اپنے غلام یا نوکر سے کردے تو باندی کا ستر (ناف سے نیچے اور گھٹنوں سے اوپر کا حصہ) نہ دیکھے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ داؤد بن سوار (راوی) کے بجائے سوار بن داؤد صحیح ہے اس میں وکیع کو وہم ہو گیا۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one of you marries his female servant to his slave or to his employee, he should not look at her private part below the navel and above the knees.