سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 728

مردہ جانور کی کھال کا بیان

راوی: مسدد , وہب , عثمان , ابی شیبہ , ابن ابوخلف , سفیان , الزہری , عبیداللہ بن عبداللہ , عن ابن عباس ,

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مُسَدَّدٌ وَوَهْبٌ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ أُهْدِيَ لِمَوْلَاةٍ لَنَا شَاةٌ مِنْ الصَّدَقَةِ فَمَاتَتْ فَمَرَّ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَلَا دَبَغْتُمْ إِهَابَهَا وَاسْتَنْفَعْتُمْ بِهِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَکْلُهَا

مسدد، وہب، عثمان، ابی شیبہ، ابن ابوخلف، سفیان، الزہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ مسدد اور وہیب کہتے ہیں کہ ابن عباس نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے ہماری ایک آزاد کردہ باندی کو ایک صدقہ کی بکری ہدیہ کی گئی پس وہ مر گئی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے گذرے اور مردہ بکری کو دیکھا تو فرمایا تم نے اس کی کھال کو دباغت کیوں نہیں دیا پس تم اس سے نفع اٹھاتے، انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ تو مردار ہے فرمایا کہ بیشک اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں