جوتا پہننے کا بیان
راوی: عبداللہ بن سلمہ , مالک , ابوزناد , اعرج , ابوہریرہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْشِي أَحَدُکُمْ فِي النَّعْلِ الْوَاحِدَةِ لِيَنْتَعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا
عبداللہ بن سلمہ، مالک، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی ایک جوتا پہن کر نہ چلے یا تو چاہیے کہ دونوں پہنے ایک ساتھ یا دونوں اتار دے۔