سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 745

جوتا پہننے کا بیان

راوی: ابو ولید الطیالسی , زہیر , ابوزبیر , جابر

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِکُمْ فَلَا يَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ حَتَّی يُصْلِحَ شِسْعَهُ وَلَا يَمْشِ فِي خُفٍّ وَاحِدٍ وَلَا يَأْکُلْ بِشِمَالِهِ

ابو ولید الطیالسی، زہیر، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک جوتی پہن کر نہ چلے یہاں تک کہ اپنے ٹوٹے ہوئے تسمہ کو صحیح کرلے۔ اور نہ ایک موزہ پہن کر چلے اور نہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھائے۔

یہ حدیث شیئر کریں