جوتا پہننے کا بیان
راوی: حفص بن عمر , مسلم بن ابراہیم , شعبة , اشعث بن سلیم , والد , مسروق , عائشہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ کُلِّهِ فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَنَعْلِهِ قَالَ مُسْلِمٌ وَسِوَاکِهِ وَلَمْ يَذْکُرْ فِي شَأْنِهِ کُلِّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَنْ شُعْبَةَ مُعَاذٌ وَلَمْ يَذْکُرْ سِوَاکَهُ
حفص بن عمر، مسلم بن ابراہیم ، شعبہ، اشعث بن سلیم، والد، مسروق، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تمام امور میں دائیں طرف سے ابتداء کرنے کو حتی الامکان پسند فرماتے تھے پاکیزگی حاصل کرنے میں، کنگھا کرنے میں، جوتا پہننے میں، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں کہ مسواک کرنے میں، اور انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا کہ اپنے تمام امور میں۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ شعبہ نے اس حدیث کو معاذ سے روایت کیا ہے اور اس میں مسواک کا تذکرہ نہیں کیا۔