بستروں کا بیان
راوی: یزید بن خالد , الہمدانی ارملی , ابن وہب , ابوہانی , ابی عبدالرحمن الحبلی , جابر ,
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْهَمْدَانِيُّ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ أَبِي هَانِيئٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفُرُشَ فَقَالَ فِرَاشٌ لِلرَّجُلِ وَفِرَاشٌ لِلْمَرْأَةِ وَفِرَاشٌ لِلضَّيْفِ وَالرَّابِعُ لِلشَّيْطَانِ
یزید بن خالد، الہمدانی ارملی، ابن وہب، ابوہانی، ابی عبدالرحمن الحبلی، جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بستروں کا ذکر کیا تو فرمایا کہ آدمی کو چاہیے کہ ایک بستر اپنے لئے رکھے ایک اپنی بیوی کے لئے ایک مہمان کے لئے اور چوتھا شیطان کے لئے (یعنی تین سے زائد رکھنا اسراف ہے لیکن اگر کسی کے ہاں زیادہ مہمان آتے ہوں تو زیادہ بستر رکھنے میں کوئی حرج نہیں)۔