زعفران لگانے سے متعلق
راوی: محمد بن نضر بن مساور , سفیان , عطاء بن سائب , عبداللہ بن حفص , یعلی بن مرة ثقفی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ مُسَاوِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ مُرَّةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ أَبْصَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِي رَدْعٌ مِنْ خَلُوقٍ قَالَ يَا يَعْلَی لَکَ امْرَأَةٌ قُلْتُ لَا قَالَ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ قَالَ فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ لَمْ أَعُدْ ثُمَّ غَسَلْتُهُ ثُمَّ لَمْ أَعُدْ ثُمَّ غَسَلْتُهُ ثُمَّ لَمْ أَعُدْ
محمد بن نضر بن مساور، سفیان، عطاء بن سائب، عبداللہ بن حفص، یعلی بن مرة ثقفی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو دیکھا اور (اس وقت) میرے جسم پر خلوق کا دھبہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے یعلی کیا تمہاری عورت ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو دھو ڈالو پھر نہ لگانا اس کو دھو ڈالو پھر نہ لگانا اس کو دھو ڈالو پھر نہ لگانا۔ حضرت یعلی نے کہا کہ میں نے دھو دیا پھر اس کو نہ لگایا پھر اس کو دھو دیا پھر نہ لگایا پھر دھو دیا پھر نہ لگایا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If a woman goes out to the Masjid, let her perform Ghusl to remove perfume as she Would perform Ghusl to remove Jandbah (impurity following sexual activity).” This is an abridged form of it. (Sahih)