صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ احکام کا بیان ۔ حدیث 2110

لوگ امام سے کس طرح بیعت کریں؟

راوی: مسدد , یحیی , سفیان , عبداللہ بن دینار

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ شَهِدْتُ ابْنَ عُمَرَ حَيْثُ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَی عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ کَتَبَ إِنِّي أُقِرُّ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِعَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِکِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَی سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ مَا اسْتَطَعْتُ وَإِنَّ بَنِيَّ قَدْ أَقَرُّوا بِمِثْلِ ذَلِکَ

مسدد، یحیی ، سفیان، عبداللہ بن دینار سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں اس وقت عبداللہ بن عمر کے پاس تھا جب کہ لوگ عبدالملک کے پاس اکٹھے ہوئے تھے ابن عمر نے اس کو لکھ بھیجا کہ میں اللہ کے بندے امیرالمومنین کے لئے جس قدر ہو سکے گا اللہ اور اس کے رسول کی سنت کے مطابق اس کی بات سننے اور اس کی اطاعت کرنے کا اقرار کرتا ہوں اور میرے لڑکوں نے بھی اس کا اقرار کیا ہے۔

Narrated 'Abdullah bin Dinar:
I witnessed Ibn 'Umar when the people gathered around 'Abdul Malik. Ibn 'Umar wrote: I gave the Pledge of allegiance that I will listen to and obey Allah's Slave, 'Abdul Malik, Chief of the believers according to Allah's Laws and the Traditions of His Apostle as much as I can; and my sons too, give the same pledge.'

یہ حدیث شیئر کریں