تصاویر کا بیان
راوی: حسن بن صباح اسمعٰیل بن عبدالکریم , ابرا ہیم
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنَّ إِسْمَعِيلَ بْنَ عَبْدِ الْکَرِيمِ حَدَّثَهُمْ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ عَقِيلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ زَمَنَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِالْبَطْحَائِ أَنْ يَأْتِيَ الْکَعْبَةَ فَيَمْحُوَ کُلَّ صُورَةٍ فِيهَا فَلَمْ يَدْخُلْهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی مُحِيَتْ کُلَّ صُورَةٍ فِيهَا
حسن بن صباح اسماعیل بن عبدالکریم، ابرا ہیم یعنی ابن عقیل اپنے والد سے، وہب بن منبہ، جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے زمانہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خطاب کو حکم دیا کہ اور وہ بطحاء میں تھے کہ وہ کعبہ مشرفہ میں جائیں اور اس میں جو تصویر ہو اسے مٹادیں۔ پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تک کہ اس میں سے ہر تصویر مٹا نہیں دی گئی اس میں داخل نہیں ہوئے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah:
The Prophet (peace_be_upon_him) ordered Umar ibn al-Khattab who was in al-Batha' at the time of the conquest (of Makkah) to visit the Ka'bah and obliterate all images in it. The Prophet (peace_be_upon_him) did not enter it until all the images were obliterated.