سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1462

مردوں پر سونا حرام ہونے کے بارے میں

راوی: محمد بن مثنی , یحیی بن کثیر , علی بن مبارک , یحیی , ابوشیخ ہنانی , ابوحمان

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی حَدَّثَنِي أَبُو شَيْخٍ الْهُنَائِيُّ عَنْ أَبِي حِمَّانَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ عَامَ حَجَّ جَمَعَ نَفَرًا مَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْکَعْبَةِ فَقَالَ لَهُمْ أَنْشُدُکُمْ اللَّهَ أَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ خَالَفَهُ حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ رَوَاهُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي شَيْخٍ عَنْ أَخِيهِ حِمَّانَ

محمد بن مثنی، یحیی بن کثیر، علی بن مبارک، یحیی، ابوشیخ ہنانی، ابوحمان سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ نے جس سال حج ادا کیا تو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند صحابہ کرام کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اندر جمع فرمایا پھر ان سے فرمایا میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کے پہننے سے منع فرمایا؟۔ انہوں نے فرمایا جی ہاں۔ حضرت معاویہ نے فرمایا میں بھی اسی بات کا گواہ ہوں۔

Uimman said: ‘Muawiyah went on Hajj and he called a group of Ansar to the Ka’bah. He said: ‘I adjure you by Allah, did you hear the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbid gold?’ They said: ‘Yes.’ He said: ‘And I bear witness to that.”
(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں