سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1466

مردوں پر سونا حرام ہونے کے بارے میں

راوی: محمد بن مثنی , یحیی بن کثیر , علی بن مبارک , یحیی , ابوشیخ ہنانی , ابوحمان

و أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ عَنْ عُقْبَةَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنِي يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حِمَّانَ قَالَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْکَعْبَةِ فَقَالَ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الذَّهَبِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ

عباس بن ولید بن مزید، عقبہ، اوزاعی، یحییٰ، ابواسحاق، ابوحمان سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ نے جس سال حج ادا کیا تو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند صحابہ کرام کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اندر جمع فرمایا پھر ان سے فرمایا میں تم کو قسم دیتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کے پہننے سے منع فرمایا۔ انہوں نے فرمایا جی ہاں۔ حضرت معاویہ نے فرمایا میں بھی اسی بات کا گواہ ہوں۔

Abu Shaikh said: “I heard Ibn ‘Umar say: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade wearing gold unless it is broken (into smaller pieces).” (Hasan) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: The Hadith of An-Nadr is more likely what is correct.

یہ حدیث شیئر کریں