اس آرزو کا بیان جو مکروہ ہے۔(اللہ تعالیٰ کا قول) اور نہ تمنا کرو اس چیز کی جس کے ذریعے اللہ نے تم سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے مردوں کے لئے حصہ ہے اس سے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے حصہ ہے اس سے جو انہوں نے کمایا اور اللہ سے اس کا فضل مانگو بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
راوی: حسن بن ربیع , ابوالاحوص , عاصم , نضر بن انس
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُ
حسن بن ربیع، ابوالاحوص، عاصم، نضر بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اگر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنتا کہ موت کی تمنا نہ کرو تو میں تمنا کرتا۔
Narrated Anas:
If I had not heard the Prophet saying, "You should not long for death," I would have longed (for it).