اس آرزو کا بیان جو مکروہ ہے۔(اللہ تعالیٰ کا قول) اور نہ تمنا کرو اس چیز کی جس کے ذریعے اللہ نے تم سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے مردوں کے لئے حصہ ہے اس سے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے حصہ ہے اس سے جو انہوں نے کمایا اور اللہ سے اس کا فضل مانگو بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
راوی: عبداللہ بن محمد , ہشام بن یوسف , معمر , زہری , ابوعبید سعد بن عبید (عبدالرحمن بن ازہر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَمَنَّی أَحَدُکُمْ الْمَوْتَ إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ يَزْدَادُ وَإِمَّا مُسِيئًا فَلَعَلَّهُ يَسْتَعْتِبُ قال ابوعبد الله أَبِي عُبَيْدٍ اسْمُهُ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ
عبداللہ بن محمد، ہشام بن یوسف، معمر، زہری، ابوعبید سعد بن عبید (عبدالرحمن بن ازہر کے آزاد کردہ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے اس لئے کہ یا تو نیکوکار ہوگا، تو بہت ممکن ہے کہ وہ اور نیکی کرے، یا بد کار ہوگا تو بہت ممکن ہے کہ وہ باز آ جائے۔
Narrated Sa'd bin Ubaid:
(the Maula of 'Abdur-Rahman bin Azhar) Allah's Apostle said, "None of you should long for death, for if he is a good man, he may increase his good deeds, and if he is an evil-doer, he may stop the evil deeds and repent."