خضاب لگانے کا بیان
راوی: محمد بن عبید , حماد , ثابت , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَنَّهُ لَمْ يَخْضِبْ وَلَکِنْ قَدْ خَضَبَ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
محمد بن عبید، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ان سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتلایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خضاب نہیں لگایا لیکن حضرت ابوبکر وحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے خضاب لگایا۔