سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 878

مومن کا قتل عظیم ترین گناہ ہے

راوی: عبدالرحمن بن عمر , محمد بن مبارک خالد بن دہقان کہتے ہیں کہ میں نے یحیٰی بن یحیی الغسانی

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُبِارَکٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ أَوْ غَيْرُهُ قَالَ قَالَ خَالِدُ بْنُ دِهْقَانَ سَأَلْتُ يَحْيَی بْنَ يَحْيَی الْغَسَّانِيَّ عَنْ قَوْلِهِ اعْتَبَطَ بِقَتْلِهِ قَالَ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي الْفِتْنَةِ فَيَقْتُلُ أَحَدُهُمْ فَيَرَی أَنَّهُ عَلَی هُدًی لَا يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ يَعْنِي مِنْ ذَلِکَ

عبدالرحمن بن عمر، محمد بن مبارک حضرت خالد بن دہقان کہتے ہیں کہ میں نے یحیی بن یحیی الغسانی سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول" اعتبط بقتلہ" کا مطلب پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو فتنہ کے دوران قتل وغارت گری کیا کرتے ہیں آپس میں۔ پس ان میں سے ایک قتل کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہدایت پر ہے اور اللہ تعالیٰ اسے اس گناہ پر استغفار بھی نہیں کرتا۔

یہ حدیث شیئر کریں