بصرہ کا بیان
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , عبدصمد بن عبدالوراث , سعید بن جمہان , مسلم بن ابی بکرہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد ابوبکرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَنْزِلُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي بِغَائِطٍ يُسَمُّونَهُ الْبَصْرَةَ عِنْدَ نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ دِجْلَةُ يَکُونُ عَلَيْهِ جِسْرٌ يَکْثُرُ أَهْلُهَا وَتَکُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُهَاجِرِينَ قَالَ ابْنُ يَحْيَی قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ وَتَکُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ فَإِذَا کَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ جَائَ بَنُو قَنْطُورَائَ عِرَاضُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْأَعْيُنِ حَتَّی يَنْزِلُوا عَلَی شَطِّ النَّهْرِ فَيَتَفَرَّقُ أَهْلُهَا ثَلَاثَ فِرَقٍ فِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ أَذْنَابَ الْبَقَرِ وَالْبَرِّيَّةِ وَهَلَکُوا وَفِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَکَفَرُوا وَفِرْقَةٌ يَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّهُمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ وَيُقَاتِلُونَهُمْ وَهُمْ الشُّهَدَائُ
محمد بن یحیی بن فارس، عبدصمد بن عبدالوراث، سعید بن جمہان، حضرت مسلم بن ابی بکرہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ"غائط" میں جسے وہ لوگ بصرہ کا نام دیں گے ایک نہر کے پاس اتریں گے جسے" دجلہ" کہا جاتا ہے اس پر ایک پل ہوگا اس کی آبادی زیادہ ہوگی اور وہ مسلمان مہاجرین کے شہروں کے ہوں گے محمد بن یحیی کہتے ہیں کہ ابومعمر نے فرمایا کہ مسلمانوں کے شہروں کے مہاجرین ہوں گے جب آخری زمانہ آئے گا تو بنوقنطورا (ترک) آئیں گے جو چوڑے چہروں والے اور چھوٹی آنکھوں والے ہوں گے یہاں تک کہ وہ نہر کے کنارے اتریں گے تو اس کے باشندے تین گروہوں میں منتشر ہوجائیں گے ایک گروہ تو بیلوں کی دموں اور خشک میدانی علاقوں کو پکڑ لے گا۔ (زراعت میں لگ جائیں گے) اور ہلاک ہوجائے گا دوسرا گروہ اپنی جانوں کو لے لے گا (اپنی جانیں بچانے کے لئے) کفر اختیار کرے گا اور تیسرا اگر وہ اپنی اولادوں کو پیٹھ پیچھے چھوڑ دے گا اور ان سے قتال کرے گا اور وہ شہداء ہوں گے۔
Narrated AbuBakrah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Some of my people will alight on low-lying ground, which they will call al-Basrah, beside a river called Dajjal (the Tigris) over which there is a bridge. Its people will be numerous and it will be one of the capital cities of immigrants (or one of the capital cities of Muslims, according to the version of Ibn Yahya who reported from AbuMa'mar).
At the end of time the descendants of Qantura' will come with broad faces and small eyes and alight on the bank of the river. The town's inhabitants will then separate into three sections, one of which will follow cattle and (live in) the desert and perish, another of which will seek security for themselves and perish, but a third will put their children behind their backs and fight the invaders, and they will be the martyrs.