سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 944

امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا بیان

راوی: وہب بن بقیہ , خالد , عمروبن عون , بشیرالمعنی , اسماعیل بن قیس

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ الْمَعْنَی عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ بَعْدَ أَنْ حَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّکُمْ تَقْرَئُونَ هَذِهِ الْآيَةَ وَتَضَعُونَهَا عَلَی غَيْرِ مَوَاضِعِهَا عَلَيْکُمْ أَنْفُسَکُمْ لَا يَضُرُّکُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ قَالَ عَنْ خَالِدٍ وَإِنَّا سَمِعْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَی يَدَيْهِ أَوْشَکَ أَنْ يَعُمَّهُمْ اللَّهُ بِعِقَابٍ و قَالَ عَمْرٌو عَنْ هُشَيْمٍ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ قَوْمٍ يُعْمَلُ فِيهِمْ بِالْمَعَاصِي ثُمَّ يَقْدِرُونَ عَلَی أَنْ يُغَيِّرُوا ثُمَّ لَا يُغَيِّرُوا إِلَّا يُوشِکُ أَنْ يَعُمَّهُمْ اللَّهُ مِنْهُ بِعِقَابٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ کَمَا قَالَ خَالِدٌ أَبُو أُسَامَةَ وَجَمَاعَةٌ وَقَالَ شُعْبَةُ فِيهِ مَا مِنْ قَوْمٍ يُعْمَلُ فِيهِمْ بِالْمَعَاصِي هُمْ أَکْثَرُ مِمَّنْ يَعْمَلُهُ

وہب بن بقیہ، خالد، عمروبن عون، بشیرالمعنی، اسماعیل بن قیس کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہ کی حمد وثنا کے بعد فرمایا کہ اے لوگو تم قرآن کریم کی یہ آیت پڑھتے ہو (عَلَيْكُمْ اَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَيْتُمْ ) 5۔ المائدہ : 105) اور اس کو بے محل جگہ پر رکھتے ہو (اس کا غلط مطلب اخذ کرتے ہو اور جہاں اس کا استعمال نہیں ہے وہاں بھی چسپاں کرتے ہو) خالد کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ بیشک جو لوگ ظالم کو (ظلم کرتا) دیکھیں اور اس کے ہاتھ کو نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو عذاب میں مبتلاکر ڈالے گا۔ عمرو بن عون نے ہشیم سے اپنی روایت میں فرمایا کہ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کہ کوئی قوم ایسی نہیں کہ اس قوم میں معاصی کا ارتکاب کیا جاتا ہو پھر وہ ان معاصی کو بگاڑنے(ختم کرنے) پر قادر ہونے کے باوجود نہ بگاڑیں(ختم نہ کریں) لیکن یہ قریب ہے کہ اللہ ان سب کو عذاب میں مبتلا کردے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ خالد نے ابواسامہ سے جیسا کہا اور ایک جماعت نے شعبہ سے کہا کہ کوئی جماعت ایسی نہیں جن میں گناہوں کا ارتکاب ہو اور وہ گناہ کرنے والوں سے زیادہ ہوں (نہ کرنے والے) تو پھر اللہ کا عذاب سب پر آتا ہے۔

Narrated AbuBakr:
You people recite this verse "You who believe, care for yourselves; he who goes astray cannot harm you when you are rightly-guided," and put it in its improper place.
Khalid's version has: We heard the Prophet (peace_be_upon_him) say: When the people see a wrongdoer and do not prevent him, Allah will soon punish them all. Amr ibn Hushaym's version has: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: If acts of disobedience are done among any people and do not change them though the are able to do so, Allah will soon punish them all.

یہ حدیث شیئر کریں