امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا بیان
راوی: محمد بن العلاء , ابوبکر , مغیرہ بن زیادموصلی , عدی بن عدی , عرس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ الْمُوصِلِيُّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ الْعُرْسِ ابْنِ عَمِيرَةَ الْکِنْدِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا عُمِلَتْ الْخَطِيئَةُ فِي الْأَرْضِ کَانَ مَنْ شَهِدَهَا فَکَرِهَهَا وَقَالَ مَرَّةً أَنْکَرَهَا کَانَ کَمَنْ غَابَ عَنْهَا وَمَنْ غَابَ عَنْهَا فَرَضِيَهَا کَانَ کَمَنْ شَهِدَهَا
محمد بن العلاء، ابوبکر، مغیرہ بن زیادموصلی، عدی بن عدی، حضرت عرس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب زمین میں کوئی گناہ کیا جاتا ہے تو جس شخص نے اسے دیکھا اور اسے برا سمجھا (مرہ نے اپنی روایت میں انکرھا کا لفظ استعمال کیا ہے) تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو اس سے غائب ہو اور اس گناہ کے کرنے پر راضی ہو تو وہ ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کو ہوتے دیکھا۔
Narrated Amirah al-Kindi:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: When sin is done in the earth, he who sees it and disapproves of it will be taken like one who was not present, but he who is not present and approves of it will be like him who sees.